پاکستان کرکٹ بورڈ 234

پی سی بی نے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کردیا

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی تلاش کے لیے اشتہار جاری کردیا ہے۔اشتہار میں دی گئی شرائط کے تحت اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ویمن ٹیم کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ہائی پرفارمنس سنٹر میں بھی کام کرنے کا پابند ہوگا۔

ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کرنا بھی کوچ کی زمہ داریوں میں شامل ہو گا۔عہدے کے خواہشمند امیدوار 16 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔اشتہار میں اپنے شعبے میں قابلیت اور تجربے کا کوئی ذکر نہیں کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں