تنویر سرور۔۔۔
ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی منظر خالد نے تحریری طورپربیان کیا ہے کہ پی سی ہوٹل بھوربن مری، راولپنڈی کو شراب بیچنے کے لئے L-2 کا لائسنس ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 6 اکتوبر 2000کو جاری کیا۔
ای ٹی او مذکورہ نے ایل ٹو لائسنس کے اجرا کی تمام تر ذمہ داری ڈائیریکٹر جنرل پر جبکہ لائسنس کی سالانہ تجدید کا ذمہ دار ڈائیریکٹر ایکسائز راولپنڈی کو ٹھہرایا۔
شہری کی طرف سے پوچھا گیا تھا کہ بھوربن، مری یا اس کے گردونواح میں غیر مسلم شہریوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ گوجرانوالہ، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈی جی خان، ساہیوال، سرگودھا، سیالکوٹ، جہلم ،جھنگ سمیت دیگر اضلاح میں غیر مسلم شہریوں کی تعداد لاکھوں میں ہے لیکن ان شہروں میں کسی بھی وینڈر کوL-2کا لائسنس جاری نہیں کیا گیا۔
تاہم ای ٹی او ایکسائز راولپنڈی منظر خالد نے اس کی تمام تر ذمہ داری محکمے کے ڈائیریکٹر جنرل اور ڈائیریکٹر راولپنڈی پر عائد کی ہے