لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پی ایچ اے گوجرانوالہ میں جوائے لینڈ کا ٹھیکہ من پسند کمپنی کو دینے کے خلاف درخواست پر ڈی جی پی ایچ اے گوجرانوالہ سے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری عبدالحفیظ راجہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے اپنی درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا اور موقف اختیار کیا کہ پی ایچ اے گوجرانوالہ نے جوائے لینڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے من پسند کمپنی کو دیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹھیکہ دینے کے عمل میں قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور شفافیت کا خیال نہیں رکھا گیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جوائے لینڈ کی تعمیر کا ٹھیکہ کالعدم قرار دیا جائے تاکہ سرکاری وسائل کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔








