لاہور(رپورٹنگ آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت میں بلند بالا عمارتوں کی چھتوں پر درخت لگانے کے حوالے سے ایل ڈی اے کو اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھانگا مانگا میں پی ایچ اے فوری درخت لگانے کے ایم او یو پرعملدرآمد یقینی بنائے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ چھتوں پر درخت لگانے کے حوالے سے ایل ڈی اے کو پہلے ہی احکامات جاری ہوچکے ہیں ،لاہور سمیت پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں،چھانگا مانگا میں پی ایچ اے فوری درخت لگانے کے ایم او یو پر عملدرآمد یقینی بنائے ،بحریہ ٹائون لاہور میں درختوں کی کٹائی بند ہونی چاہیے ۔ اس موقع پر لیگل ایڈوائزر بحریہ ٹائون نے کہا کہ بحریہ ٹائون میں درختوں کی کانٹ چھانٹ کی ہے ۔
جسٹس شاید کریم نے کہا کہ بحریہ ٹائون اگر مزید درخت لگانا چاہتا ہے تو ضرور لگائے ۔جوڈیشل واٹر کمیشن نے بتایا کہ قصور کی تاریخ میں پہلی بار فضا کو آلودہ کرنی والی ٹینریز کو سیل کیا گیا ۔اس سے قبل قصور میں کبھی انتظامیہ نے آلودہ ترین ٹینریز کو سیل کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ عدالتی معاون ذوالفقار چوہدری نے کہا کہ لاہور کے 64 کالجز میں پودے لگانے کے حوالے سے ڈائریکٹر کالجز سے رپورٹ طلب کی ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی دارالحکومت میں بلند بالا عمارتوں کی چھتوں پر درخت لگانے کے حوالے سے ایل ڈی اے کو اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھانگا مانگا میں پی ایچ اے فوری درخت لگانے کے ایم او یو پرعملدرآمد یقینی بنائے ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی ۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ چھتوں پر درخت لگانے کے حوالے سے ایل ڈی اے کو پہلے ہی احکامات جاری ہوچکے ہیں ،
لاہور سمیت پنجاب میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں،چھانگا مانگا میں پی ایچ اے فوری درخت لگانے کے ایم او یو پر عملدرآمد یقینی بنائے ،بحریہ ٹائون لاہور میں درختوں کی کٹائی بند ہونی چاہیے ۔ اس موقع پر لیگل ایڈوائزر بحریہ ٹائون نے کہا کہ بحریہ ٹائون میں درختوں کی کانٹ چھانٹ کی ہے ۔جسٹس شاید کریم نے کہا کہ بحریہ ٹائون اگر مزید درخت لگانا چاہتا ہے تو ضرور لگائے ۔جوڈیشل واٹر کمیشن نے بتایا کہ قصور کی تاریخ میں پہلی بار فضا کو آلودہ کرنی والی ٹینریز کو سیل کیا گیا ۔اس سے قبل قصور میں کبھی انتظامیہ نے آلودہ ترین ٹینریز کو سیل کرنے کی کوشش نہیں کی ۔ عدالتی معاون ذوالفقار چوہدری نے کہا کہ لاہور کے 64 کالجز میں پودے لگانے کے حوالے سے ڈائریکٹر کالجز سے رپورٹ طلب کی ہے ۔