ٹکٹوں کی فروخت 79

پی ایس ایل 8 کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آج ہفتہ سے شروع ہوگی۔ترجمان کے مطابق ٹکٹ بک می کی ویب ساٹ سے خریدے جا سکتے ہیں جبکہ میچز کے دوران گرائونڈ کے باہر بھی ٹکٹ بوتھ بناے جائیں گے۔کراچی میں ٹکٹوں کی قیمت650سے 12 ہزار روپے رکھی گی ہے۔ 12ہزار کا ٹکٹ ہسپیٹیلٹی کا رکھا گیا ہے۔

فینز پریمیم باکسز اور سیزن پاس بھی خرید سکتے ہیں۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے میچز 13فروری سے شروع ہو گی اور فائنل 19 مارچ کو ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے، میچز لاہور ، ملتان ، راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں