پی ایس ایل

پی ایس ایل 10 کی ٹکٹوں کی واپسی پیر سے شروع ہوگی

لاہور(رپورٹںگ آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے میچوں کے ٹکٹوں کی واپسی کا عمل پیر 16 جون سے شروع ہو گا، یہ ملتان اور راولپنڈی کے میچز ہیں جو ری شیڈولنگ کی وجہ سے نہیں ہوسکے تھے۔

رقم کی واپسی 16 تا 20 جون تک عمل میں لائی جائیگی، فزیکل ٹکٹوں کی واپسی نامزد ٹی سی ایس ایکسپریس مراکز پر دستیاب ہوگی۔ٹکٹوں کی واپسی پیر سے جمعہ تک روزانہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک لاہور کے گلبرگ آفس، ملتان کے ایریا آفس، راولپنڈی مین ایکسپریس سینٹر، بہاولپور کے میں ایکسپریس سینٹر ماڈل ٹاؤن، رحیم یار خان کے اسٹیشن آفس اور اسلام آباد کے I/9 ایکسپریس سینٹر سے ممکن ہوسکے گی۔

نقد رقم کی واپسی کا دعوی کرنے کے لیے ٹکٹ ہولڈرز کو خریدار کے قومی شناختی کارڈ کے ساتھ اصل ٹکٹ پیش کرنا ہوں گے جو خراب نہ ہوئے ہوں جن کی تصدیق ٹی سی ایس عملہ کرے گا۔

آن لائن خریدی گئی ٹکٹوں کی رقم خریداری کے وقت استعمال کیے گئے اکاؤنٹ میں خود بخود واپس کر دی جائے گی اور اس کے لیے خریدار کو ایکسپریس سینٹرز جانے کی ضرورت نہیں ہے۔کارپوریٹ کلائنٹس کے لیے متعلقہ کمپنیوں کو اپنے اکاؤنٹ کی تفصیلات بذریعہ ای میل فراہم کرنی ہوں گی تاکہ ریفنڈز منتقل کیے جائیں۔