پی ایس ایل

پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہوگا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کا آغاز آج (بدھ)سے ہو گا، پہلے کوالیفائیر میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا 23 فروری کو ٹاکرا ہوگا اور فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں رسائی حاصل کرے گی جبکہ ایلمینٹر ون میں 24 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

فائنل مقابلے کیلئے دوسری ٹیم کا فیصلہ 25 فروری کو ایلمینٹر ٹو کے ذریعے ہو گا جس میں کوالیفائر میں ہارنے والی ٹیم اور ایلمینٹر ون میں شکست کھانے والی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں اور فتح حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کر لے گی۔