نسیم شاہ

پی ایس ایل کیلئے سب کھلاڑی تیار ہیں، نسیم شاہ

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لئے سب کھلاڑی تیار ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے اچھا کھیلیں اور ٹرافی حاصل کریں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں، کوئٹہ میں میچ بہت اچھی بات ہے، ایک اچھا میچ ہونے جارہا ہے، جس میں لوگ اپنیاسٹارز کو دیکھیں گے۔نسیم شاہ نے کہا کہ بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، کوشش ہے میچ میں ان خلاف اچھی بالنگ کروں۔