پی ایس ایل 8

پی ایس ایل کو دہشتگردی سے کوئی خطرہ نہیں، نجم سیٹھی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کو دہشت گردی سے کوئی خطرہ نہیں، ایونٹ جاری رہے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ سیزن 8 کو دہشتگردی سے کوئی خطرہ نہیں۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کو کالعدم تنظیم کی جانب سے کوئی دھمکی نہیں ملی، اس لئے ایونٹ جاری رہے گا۔