پی ایس ایل

پی ایس ایل کا ٹاپ بولر بننے کا ٹارگٹ ہے ، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی

ابو ظہبی (ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز میں شامل نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ اب پی ایس ایل کا ٹاپ بولر بننے کا ٹارگٹ ہے۔ ایک انٹرویو میں شاہنواز دھانی نے کہا کہ پی ایس ایل جہاں چھوڑی وہیں سے شروع کروں گا ، ملتان سلطانز کے لیے مزید اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ابوظہبی کی وکٹوں کے مطابق بولنگ کروں گا، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو رہا ہوں، گرمی بہت زیادہ ہے لیکن ہم پروفیشنل ایتھلیٹ ہیں ، موسم خواہ کیسا ہی کیوں نہ ہو ہم نے کھیلنا ہے ، یہ مشکل کام نہیں ہے۔

شاہنواز دھانی نے کہا کہ میرا نام ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے آیا ہے بہت خوش ہوں، زمبابوے میں بھی ٹیم کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھا، ابھی مجھے اپنے کیرئیر میں ملتان سلطانز اور قومی ٹیم کے ساتھ رہ کر بہت کچھ سیکھنا ہے۔شاہنواز دھانی نے کہا کہ فاسٹ بولنگ میں مقابلہ ہے لیکن ہمیں زیادہ سے زیادہ محنت کرنا ہے۔