اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے خیبر پختونخواہ میں کلیوال زلمی لیگ کا دوسرا ایڈیشن کروانے کا اعلان کردیا گیا اس سلسلے میں کلیوال زلمی لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے ابتدائی مقابلے بدھ سے خیبر پختونخوا میں شروع ہوگئے ،لیگ کا مین راؤنڈ سترہ ستمبر سیسوات اور خیبر پختونخواہ میں شروع ہوں گا ،کلیوال زلمی لیگ میں خیبرپختونخواہ کے سات ڈویژن کے پینتیس ڈسٹرکٹس کی چونتیس ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی ،
پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ کلیوال زلمی لیگ کا مقصد خیبر پختونخواہ کے نوجوانوں کو کرکٹ کی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے, پشاور زلمی گراس روٹ لیول پر نوجوانوں کو کرکٹ کھیلنے کے مواقع فراہم کرتی رہے گی۔کلیوال زلمی لیگ کے بہترین کھلاڑیوں کو مستقبل میں کوچنگ اور دیگر سہولیات بھی فراہم کریں گے ۔









