پی ایس ایل 164

پی ایس ایل سیزن سیون کے دوسرے مرحلے پر کورونا وائرس نے وار کر دیا

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دوسرے مرحلے پر کورونا وائرس نے وار کر دیا ، کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد عمران جونیئر کورونا کا شکار ہو گئے،انتظامیہ کی غفلت کے باعث میچ دیکھنے آنے والے شائقین کرکٹ نے بھی کورونا ایس او پیز کو نظر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے لاہور میں جاری دوسرے مرحلے میں کورونا وائرس نے وار کر دیا ہے ۔

کورونا کی وجہ سے کراچی کنگز کے کھلاڑی محمد عمران جونیئر کو ڈراپ کر کے میر حمزہ کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ میر مزہ کو ریزور سکواڈ میں سے چنا گیا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون میں لاہور میں کھیلے جانے والے میچوں میں کورونا ایس اوپیز کو مکمل طور پر نظر انداز کردیا گیا ۔ قذافی اسٹیڈیم کے مختلف سٹینڈز اور اسٹیڈیم سے باہر متعددافراد بغیر ماسک کے نظر آئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں