ڈیوڈ ولی

پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگ بن چکی ہے’ ڈیوڈ ولی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) انگلینڈ کے تجربہ کار کرکٹر ڈیوڈ ولی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل دنیا کی بہترین لیگ بن چکی ہے۔

ملتان سلطانز کے پریکٹس سیشن سے قبل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 35 سالہ ڈیوڈ ولی نے کہا کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل ایک ہی وقت میں منعقد ہورہے ہیں لیکن مجھے پاکستان لیگ میں شرکت کر کے زیادہ اچھا لگ رہا ہے۔

عالمی ٹی 20 کپ 2022 کی فاتح ٹیم کے رکن ڈیوڈ ولی نے پی ایس ایل 10 میں بہترین پرفارمنس دکھانے کے عزائم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ لیگ میں دلچسپ مقابلے ہوں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ جمعہ سے شروع ہونے والے 10 ویں ایڈیشن میں بہترین کارکردگی دکھائیں اور اچھی کرکٹ کھیلیں۔