پی ایس ایل 142

پی ایس ایل اور کے پی ایل کی ٹاپ 3 ٹیمز کا ٹورنامنٹ کروانے کی تجویز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پی ایس ایل اور کے پی ایل کی ٹاپ 3 ٹیمز کا ٹورنامنٹ کروانے کی تجویز پیش کر دی گئی ۔چیئرمین مظفرآباد ٹائیگرز ارشد خان تنولی نے تجویز دی کہ پی ایس ایل اور کے پی ایل کی ٹاپ 3 ٹیمز کا ایک ٹورنامنٹ کروایا جائے ۔ ارشد تنولی نے کہاکہ شائقین کرکٹ مایوس ہیں۔

انکی مایوسی کو کرکٹ سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے ،اس سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ ہم ایک محفوظ اور کھیلوں سے پیار کرنے والی قوم ہیں۔انہوںنے کہاکہ ٹورنامنٹ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاریوں میں بھی مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں