لاہور (رپورٹنگ آن لائن) ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں ایک روز آرام کے بعد آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔لاہور قلندرز اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
ملتان سلطانز بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا 5 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔