عاقب جاوید 201

پی ایس ایل ،مضبوط بولنگ والی ٹیم کامیاب ہوگی، عاقب جاوید

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)سابق کپتان عاقب جاوید نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں جس کی بولنگ مضبوط ہو گی وہ ٹیم کامیاب ہو گی۔ایک انٹرویومیں لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ راشد خان کے آنے سے لاہور قلندرز کی بولنگ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ابوظہبی میں ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں ہمارا زیادہ انحصار پاکستانی کھلاڑیوں پر ہوگا، ہمارے 7 آپشن بڑے شاندار ہیں۔

عاقب جاوید نے بتایا کہ ٹاپ تھری بیٹسمینوں میں فخر زمان اور محمد حفیظ ہمارے پاس ہیں،بولرز میں شاہین آفریدی اور حارث روف بھی ہمارے پاس ہیں، افغانستان کے راشد خان کے واپس آنے سے بولنگ مزید مضبوط ہوئی ہے۔لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ کے مطابق قرنطینہ کے دوران آن لائن فزیکل ٹریننگ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں