لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی پیرس کیلئے چار سال کے طویل وقفے کے بعد پہلی پرواز آج جمعہ 10 جنوری کو روانہ ہوگی ۔
پیرس کے لئے جانے والی پرواز کے لئے تمام نشستیں بک ہو چکی ہیں۔ پہلی پرواز سے قومی ائیر لائن کو 11کروڑ روپے سے زائد کی آمدن حاصل ہونے کا تخمینہ ہے ۔