لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مرگی کا عالمی دن ”ورلڈ پرپل ڈے“ 14فروری (سوموار)کو منایا جائے گا،اس دن کی مناسبت سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی قیادت میں سیمینار اور واک ہو گی۔
جن میں پروفیسر محسن ظہیر، ڈاکٹر شاہد مختار سمیت طبی ماہرین مرگی کے مرض کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔ پروفیسرخالد محمود کا کہنا ہے کہ اس دن دنیا بھر میں لوگ پرپل ”جامنی رنگ“ کا لباس زیب تن کرکے مرگی کے مرض میں مبتلا لوگوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، یہ دن پہلی مرتبہ 2008میں کینیڈا کی نو سالہ کیسی ڈی میگن نے منایا تھا۔