لاہور (رپورٹنگ آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پیکٹا میں ڈیپوٹیشن مکمل ہونے کے بعد بھی پوسٹ نہ چھوڑنے کا نوٹس لیتے ہوئے افسران سے جواب طلب کرلیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سات اساتذہ کو پوسٹ نہ چھوڑنے پر نوٹس جاری کردیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر پیکٹا کو چھوڑ پر محکمہ سکول ایجوکیشن جوائنگ دیں۔
مذکورہ اساتذہ تین سال کے ڈیپوٹیشن پر ٹیکسٹ بک بورڈ تعینات تھے۔ڈیپوٹیشن پریڈ ختم ہونے کے باوجود مذکورہ اساتذہ نے پوسٹنگ نہیں چھوڑی تھی۔