فرخ حبیب

پیپلز پارٹی 13 سال سے سندھ میں برسر اقتدار، عوام کو صحت کارڈ تک نہ دے سکی،وزیر مملکت فرخ حبیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ سندھ میں مسلسل 13 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے جو عوام کو صحت کارڈ تک نہ دے سکی۔

جمعرات کو بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر اپنے ردعمل میں وزیر مملکت نے کہا کہ سندھ میں مسلسل 13 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جو نہ عوام کو صحت کارڈ دے سکی اور نہ ہی راشن سپورٹ پروگرام میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

فرخ حبیب نے کہاکہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومتیں عوام کو صحت کارڈ دےے رہی ہیں اس کے علاوہ راشن سپورٹ پروگرام میں بھی 65 فیصد حصہ ڈال رہی ہیں