حسن مرتضی

پیپلز پارٹی کپتان اور اسکی ٹیم کا اصل آ ڈٹ کریگی،حسن مرتضی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کپتان اور اسکی ٹیم کا اصل آ ڈٹ کریگی، پنجاب میں ساڑھے 56ارب کی کرپشن،اڈٹ رپورٹ پر عثمان بزدار سے استعفی لینا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں حسن مرتضی نے کہا کہ 256 ارب کا ریکارڈ غائب ہے جبکہ چشم کشا رپورٹ عوام کی آ نکھیں کھولنے کیلیے کافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کو بغیر اشتہار بھرتیوں کا جواب دینا ہڑیگا،نیب کب جاگے گا؟،حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ ملکی قرضے کو پونے 39 ارب پر پہنچانے والے حکمران ہی مہنگائی کے ذمہ دار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آ ٹا مہنگا ،روٹی مہنگی،سبزی مہنگی،دال مہنگی،عوام کھائیں یا مر جائیں؟ ۔پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی کا مزید کہنا تھا کہ ترسیلات زر نان ٹیکس آ مدن اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی سے ملک تباہ ہو گا۔