پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کی ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں پر اعتراض، الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے ان کیخلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ۔

خط پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کی جانب سے لکھے گئے خط میں اعتراض اٹھایا گیا کہ وزیراعظم کا عمل رشوت کے زمرے میں آتا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔ خط کے متن میں درج ہے کہ وزیراعظم نے ان ارکان سے ملاقاتیں کی جو الیکٹورل کالج کا حصہ ہیں۔

نیر بخاری نے لکھا کہ پی ٹی آئی کی خواتین اسمبلی میڈیا پر کہہ رہی ہیں کہ وزیراعظم نے 50 کروڑ فنڈ دیا ہے، الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف کارروائی کرے۔