اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کے فارن فنڈنگ کیس جیتنے سے متعلق بیان پر الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم کے فارن فنڈنگ سے متعلق بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
پارٹی سیکرٹری جنرل نیر بخاری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کا کیس جیتنے کا دعوی الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی پر اثرانداز ہونے کے مترادف ہے، وزیراعظم کا بیان الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے، وزیراعظم نے کیس جیتنے کا دعوی کر کے اسکروٹنی کمیٹی کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔
نیر بخاری نے کہا کہ ابھی تو کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی تو عمران خان نے جیت کا دعوی کن بنیادوں پر کیا ہے؟پیپلزپارٹی کو فنڈنگ کیس کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل ہی جیت کے دعوی پر شدید تحفظات اور خدشات ہیں، الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان کے بعد اپنی پوزیشن واضح کرے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کیس کی اوپن سماعت پر بھی یوٹرن لے لیا ہے