اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)جمعیت علمائے اسلام ( ف )کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں آئے نہ آئے اس کی مرضی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ( ف )کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ 2 پارٹیوں کی واپسی کے انتظارکی وجہ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) غیر متحرک رہی ہے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ آئندہ پی ڈی ایم اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، آئندہ مہینوں میں پی ڈی ایم عوامی اجتماعات کا اہتمار کرنے جا رہی ہے۔