پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی نے کورونا خدشے کے سبب 4 اپریل کو راولپنڈی میں جلسہ منسوخ کر دیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) کورونا وائرس کی خراب صورتحال کے باعث پیپلز پارٹی کا 4 اپریل کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کر دیا گیا۔ بلاول بھٹو کو محکمہ صحت سندھ نے جلسہ منسوخ کرنے کی تجویز دی تھی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق راولپنڈی میں کورونا صورتحال تشویش ناک ہے،سندھ کے لوگ بھی جلسے میں جائیں گے جس سے کورونا وائرس سندھ میں مزید پھیل سکتا ہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت نے محکمہ صحت کی تجویز تسلیم کرتے ہوئے 4 اپریل کا جلسہ منسوخ کر دیا۔ واضح رہے کہ سندھ میں دیگر ملک کے مقابلے کورونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے،صوبے میں 2 لاکھ 64 ہزار 62 افراد کورونا کا شکار ہیں۔