خیبر پختونخوا 199

پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں دو وکٹیں گرا لیں

کوہاٹ(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل دو وکٹیں گرا لیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے عوام کو نالائق و ناجائز حکومت سے بچائے گی ،پیپلز پارٹی نے ہی صوبے کو خیبر پختونخوا کا نام دے کر شناخت دلوائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں