پیپلز پارٹی رہنماﺅں 267

پیپلز پارٹی رہنماﺅں کی آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی شدید مذمت

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب تحریک انصاف کا ذیلی ونگ بننے سے باز رہے ،ہم کسی صورت خوفزدہ نہیں ہوں گے،

آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری اورکارکنوں کی گرفتاریاں اوچھے ہتھکنڈے ہیں ،نیازی سرکار سن لے فاشزم کا دور اپنے انجام کے قریب ہے ،عوامی قوت سے عوام دشمن حکومت کو چلتا کریں گے، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے کم ظرف گھٹیا حربوں پر اتر آئے ہیں،عدالتیں اور غیر جانبدار حلقے نیب کو اپوزیشن کے خلاف انتقامی ادارہ قرار دے چکے ہیں،نیب پی ٹی آئی کا زیلی ونگ بننے سے باز رہے ،

ڈالر آٹا چینی پٹرول میگا سیکنڈلز کے ملزمان کے سامنے نیب اپاہج کیوں ہے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری ، سینیٹر سسی پلیجو،ڈاکٹر مہرین بھٹو نے اپنے الگ الگ بیان میں کیا۔نیئر بخاری نے کہا کہ علالت کے باوجود آصف زرداری پیشی پر موجود ہوتے ہیں ،تحریک جمہوریت کے جلسہ سے قبل وارنٹ گرفتاری جاری حکمرانوں کے گھبرانے کا ثبوت ہے، بلاول بھٹو آئینی انسانی معاشی حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے ،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے کم ظرف گھٹیا حربوں پر اتر آئے ہیں،

عدالتیں اور غیر جانبدار حلقے نیب کو اپوزیشن کے خلاف انتقامی ادارہ قرار دے چکے ہیں،نیب پی ٹی آئی کا زیلی ونگ بننے سے باز رہے ،ڈالر آٹا چینی پٹرول میگا سیکنڈلز کے ملزمان کے سامنے نیب اپاہج کیوں ہے،حکومتی خاندانوں کے آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملات چیئرمین نیب کی آنکھوں سے کیوں اوجھل ہیں،ہیلی کاپٹر مالم جبہ بلین ٹری بی ار ٹی پی سیکنڈلز پر کاروائی میں کون رکاوٹ ہے۔سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنا نیب گردی کے علاوہ اور کچھ نہیں،ڈاکٹرز کے روکنے کے باوجود سابق صدر مسلسل عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں،وارنٹ گرفتاری جاری کرنا سمجھ سے بالاتر ہے،پیپلزپارٹی اس عمل کو نیب گردی اور انتقامی کارروائی سمجھتے ہوئے فیصلے کو مسترد کرتی ہے،

نیب کو آلہ کار بنا کر اپوزیشن کو ٹارگٹ بنایا جا رہا،احتساب کے نام پر مسلسل انتقام ہو رہا ہے،حکومت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے اپوزیشن پیچھے ہٹنے والی نہیں، پی ڈی ایم کی تحریک ہر صورت کامیاب ہوگی،صدر زرداری نے 18ویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو حقوق دیئے، صدر زرداری کو 18ویں ترمیم کی سزا دی جا رہی ہے وہ جیل سے نہیں گھبراتے، حکومت اور نیب کا کٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے،ڈاکٹر مہرین بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری کورونا کے باوجود باقاعدگی سے ہر پیشی پر حاظر ہوتے رہے ہیں

،پوری قوم جانتی ہے آصف زرداری خرابی صحت کے باعث ہسپتال داخل ہیں،پیپلزپارٹی نے ہر دور میں عدلیہ اور اسکے فیصلوں کا احترام کیا ہے ،آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری کا اجراءمحض سیاسی انتقام ہے ،نیازی اور نیب کا خوف صاف ظاہر ہے ،پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں کو گرفتاریوں سے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ،مرد حر سے خوفزدہ حکومت اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،نیازی سرکار سن لے فاشزم کا دور اپنے انجام کے قریب ہے،پیپلزپارٹی عوامی قوت سے عوام دشمن حکومت کو چلتا کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں