شرجیل میمن 232

پیپلز پارٹی تمام اداروں کا احترام کرتی ،ہے نیب کی ہر انکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہے، شرجیل میمن

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی تمام اداروں کا احترام کرتی ،ہے نیب کی ہر انکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہے، ہم ملک سے بھاگنے والے نہیں ہے، ہم وہ لوگ نہیں جو ہیلی کاپٹر کیس سمیت مالم جبہ اور بی آر ٹی جیسے کیسز کو اثر و رسوخ کے ذریعے بند کروائیں۔

نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تمام اپوزیشن کو اپنا ہدف بنایا ہوا ہے۔ حکومت کی کارکردگی صرف الزام تراشی اور گالم گلوچ ہے۔ عمران خان کیخلاف ہیلی کاپٹڑ انکوائری کا کیا بنا۔ عمران خان نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کرتے ہوئے جونئیر ہٹلر بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیب والے پیپلز پارٹی کے راہنماوں پر خصوصی مہربان ہے پیپلز پارٹی کی قیادت کے تمام کیسز نیب پنڈی چلا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں