فرخ حبیب 241

پیپلز پارٹی اور (ن)چار سال سے سکروٹنی کمیٹی کو اپنے کھاتوں میں آنے والے اربوں روپے کی رسیدیں جمع نہیں کروائیں ، فرخ حبیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی اور (ن)چار سال سے سکروٹنی کمیٹی کو اپنے کھاتوں میں آنے والے اربوں روپے کی رسیدیں جمع نہیں کروائیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کس منہ سے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرنے جارہے ہیں ،24 ستمبر 2020 کے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کے مطابق دونوں جماعتوں نے 4 سال سے سکروٹنی کمیٹی کو اپنے کھاتوں میں آنے والیاربوں روپے کی رسیدیں جمع نہیں کروائیں۔فرخ حبیب نے کہاکہ 5 نومبر کی ڈیڈ لائن بھی گزر گئی مگر دونوں جماعتوں نے دستاویز جمع نہیں کروائیں،چوری اوپر سے سینہ زوری کے مصداق کمیشن کو دھمکا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں