لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان مسلم یگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں اختلافات نہیں، پی ڈی ایم اپنی جگہ کھڑی ہے ، حکمرانوں سے جان چھڑانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے دعوی کیا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں اختلافات نہیں۔ پی ڈی ایم اپنی جگہ کھڑی ہے ، حکمرانوں سے جان چھڑانے تک جدوجہد جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو اگر اپنے عزیزوں سے ملنے بیرون ملک جانا ہوا تو ضرور جائیں گی، حکومتی ٹولے کا علاج شروع ہو چکا، سب جانتے ہیں حکمرانوں کا علاج کیسے ہو گا۔ حکومت اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کو دے چکی ہے۔