بلاول بھٹو زردار ی

پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زردار ی چار سال کیلئے چیئرمین منتخب

اسلام آباد/لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زردار ی چار سال کے لئے چیئرمین منتخب ہو گئے ۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹراپارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔ پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو چار سال کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری چیئرمین،ہمایوں خان سیکرٹری جنرل،ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات جبکہ آمنہ پراچہ کوسیکرٹری فنانس منتخب کر لیا گیا۔