مسرت چیمہ 267

پیپلزپارٹی کی پنجاب میں تبدیلی کی خواہش ”پلے نئیں دھیلا کردی پھرے میلہ میلہ ” جیسی ہے’ مسرت چیمہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشیدچیمہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی پنجاب میں تبدیلی کی خواہش ”پلے نئیں دھیلا کردی پھرے میلہ میلہ ” جیسی ہے،پانسہ پلٹنے کے خواب دیکھنے والی پیپلز پارٹی کے پاس اجلاس ریکوزیشن کرنے کیلئے بھی مطلوبہ تعداد نہیں،شاہد خاقان عباسی کرپشن کیسز کی سماعت کیمروں کے ذریعے عوام کو دکھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ عوام تو آپ کی وارداتوں سے پہلے ہی آگاہ ہیں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ نامزدکرکے در حقیقت (ن) لیگ میں مزید دڑاڑیں ڈالنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی مریم صفدر کے بعد اب حمزہ شہباز کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے ،مسلم لیگ(ن) اپنی جماعت کے اصل حالات سے آگاہ ہے اورامید ہے اس کے بہکاوے میںنہیں آئے گی۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کیلئے نہیں بلکہ ایک دوسرے کیلئے چیلنج بن گئی ہیں اوراب اپنی سیاسی بقاء کی جنگ لڑرہی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ حکومت کو ماسک کی پابندی نہ کرانے کا طعنہ دینے والے شاہد خاقان نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر خود ماسک نہیں پہنا،ماسک نہ پہننے پر عام افراد کی طرح شاہدخاقان اورانکے حامیوں پر بھی مقدمہ درج ہونا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان کے بغض میں لیگی قیادت اور ان کے حامی کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ۔

مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ احتساب کی ٹرین اور پاکستان انشا اللہ ساتھ ساتھ چلیں گے لیکن کرپشن اب ساتھ نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں