مرادعلی شاہ 221

پیپلزپارٹی کو ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی، این او سی جاری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پیپلزپارٹی کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کی اجازت مل گئی، ضلعی انتظامیہ نے جلسے کیلئے این او سی جاری کردیا۔اجازت نامے میں کہا گیا ہے کہ جلسہ شام 4 بجے سے شروع ہوگا اور رات 8 بجے تک ختم کرنا ہوگا۔

اجازت نامے کے مطابق نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہوگی۔دوسری جانب حکام نے ڈی چوک پر کنٹینرز پہنچادئیے ہیں، پارلیمنٹ اور شاہراہ دستور جانے والی سڑک بند کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں