پیپلز پارٹی 201

پیپلزپارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر احتجاج

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے معاملے پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کیلئے روم جارہے تھے،یوسف رضا گیلانی دنیا بھر کے قانون سازوں کے سامنے ملک کی نمائندگی کیلئے جانا چاہتے تھے مگر انہیں روک دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے احتجاج کیا جہاں نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کیلئے روم جارہے تھے۔ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پانچ اراکین قومی اسمبلی اور پانچ سینیٹرز کے ہمراہ بیرون ملک جارہے تھے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی کی علی الصبح فلائیٹ تھی تاہم رات میں ای سی ایل میں نام ہونے کی تصدیق کے بعد وہ ائیرپورٹ نہیں گئے، جیل سے سزا یافتہ مجرموں کو ملک سے باہر جانے دیا جاتا ہے مگر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماں پر قدغنیں ہیں، ای سی ایل سے نام ہٹا کر پیشیاں بھگتنے والوں کو بھی ملک سے باہر جانے دیا گیا مگر جیالوں کیلئے الگ قانون ہے، سید یوسف رضا گیلانی دنیا بھر کے قانون سازوں کے سامنے ملک کی نمائندگی کیلئے جانا چاہتے تھے مگر انہیں روک دیا گیا، ملک میں ایک نہیں دو نظام ہیں، اگر ایک سابق وزیراعظم ای سی ایک میں نام ہونے کے باوجود ملک سے باہر جاسکتے ہیں تو دوسرے کیوں نہیں جاسکتا؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں