پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا سخت جواب دینے کا فیصلہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینئر رہنماں کو سخت جواب دینے کی ہدایت کر دی۔

شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، فرحت اللہ بابر، نیر بخاری سمیت دیگر شوکاز نوٹس کا جواب تیار کریں گے۔ جواب تیار کرکے حتمی منظوری کے لیے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو کو بھجوایا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے فوری بعد مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) کا اجلاس بھی طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔