پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کا پاکستان کا ابھرتی معیشت کی فہرست سے باہر ہونے پر اظہار تشویش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مورگن سیٹنلے کیپٹل انٹرنیشنل کی نئی درجہ بندی،پیپلزپارٹی نے پاکستان کا ابھرتی معیشت کی فہرست سے باہر ہونے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہاہے کہ مورگن سٹینلے انٹرنیشنل کی نئی درجہ بندی حکومت کی کارکردگی پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ حکومت پاکستان کا ابھرتی معیشت کی فہرست سے باہر ہونے پر وضاحت دے۔ انہوںنے کہاکہ بتایا جائے کہ معیشت کی تباہی اور فہرست سے باہر ہونے کا ذمہ دار کون ہے۔انہوںنے کہاکہ موجودہ رپورٹس سے پاکستان کی معیشت کی تباہی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت نے جھوٹے دعوے اور وعدے کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔انہوںنے کہاکہ معیشت کی موجودہ صورتحال کے باعث ملک میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو بھی تیار نہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سرمایہ کاروں کے راستے بند کرکے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے۔