پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم کا بلیک میلنگ سے متعلق بیان پر وزیراعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کا بلیک میلنگ سے متعلق بیان پر وزیراعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا ہزارہ کمیونٹی سے متعلق بیان انتہائی نامناسب ہے، وزیراعظم ہزارہ کمیونٹی کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے انکے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کا بلیک میلنگ سے متعلق بے حسی کی انتہاء ہے۔ انہوںنے کہاکہ گذشتہ کئی روز سے میتیں رکھ کر وزیراعظم کا انتظار کرنے والوں پر اس طرح کا الزام لگانا شرمناک عمل ہے،وزیراعظم بیان واپس لیکر ہزارہ کمیونٹی سے معافی مانگیں۔