پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں ہے،تیل کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا،قمیتوں میں اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے،اقتدار کے آخری دنوں میں عمران خان کو عوام پر ترس کھانا چاہیے ۔

بدھ کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا، اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تیل کی قیمتیں بھی ریکارڈ سطح پر پہنچا دی ہیں جبکہ مہنگائی، بے روزگاری، غربت، ڈالر اور کرپشن بھی ریکارڈ سطح پر موجود ہیں،قمیتوں میں اضافہ عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں ہے، جاتے جاتے عمران خان نے عوام پر مہنگائی کی بمباری تیز کر دی ہے،تیل کی قیمتیں بڑھانے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے آخری دنوں میں عمران خان کو عوام پر ترس کھانا چاہیے،لگتا ہے کہ حکومت کے خاتمے کے بعد وزیراعظم عمران خان کبھی پاکستان نہیں آئیں گے،لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ہر ڈاکے کا حساب لے گا