سلیم مانڈوی والا

پیپلزپارٹی نے (ن) لیگ کے ساتھ کچھ بھی نہیں کیا،سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کے ساتھ کچھ بھی نہیں کیا، پارلیمنٹ کی سرگرمی ہے، ہم نے تمام اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ میٹنگ کی ہے، سینیٹ ایوان بالا ہے جہاں تمام سیاسی جماعتیں ایک صفحہ پر ہوں گیں۔

اس کے ساتھ ساتھ اپوزیشن سینیٹ کے اندر متحد ہو گی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ے کہا چئیرمین سینیٹ الیکشن کے معاملے پر کوئی معاملات تہہ نہیں ہوئے۔ عدالت میں اپیل بھی دائر ہو گی۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم ختم نہیں ہوا ہے۔ اور اپوزیشن بھی ختم نہیں ہو گی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے واضح کر دیا کہ حکومت سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی۔ پیپلز پارٹی یا کسی اور اپوزیشن جماعت کی ڈیل نہیں ہوئی ہے۔