پیپلزپارٹی ن

پیپلزپارٹی نے ملک میں یوریا کی قلت کا ذمہ دار وزیر اعظم کو قرار دیدیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پیپلزپارٹی نے ملک میں یوریا کی قلت کا ذمہ دار وزیر اعظم کو قرار دیدیا۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ مودی اور عمران کسانوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں، حکومتی اے ٹی ایمز یوریا مہنگی امپورٹ کروانے کے چکر میں کسانوں کوتباہ کرنا چاہتے ہیں،گندم کی طرح یوریا بھی ملک سے باہر بھیج کر واپس مہنگے داموں خریدنے کا پروگرام ہے، وزیر اعظم نے کہا تھا میں ان کو رلاوں گا، کسان، مزدور، ہاری سب کو رلا دیا۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے ملک بھر میں یوریا نایاب ہو نے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا میں ان کو رلاوں گا، کسان بھی رو رہے ہیں،وزیر اعظم نے جو وعدہ کیا سچ ثابت ہوا، کسان، مزدور، ہاری سب کو رلا دیا،مودی اور عمران کسانوں کے خلاف ایک پیج پر ہیں،ملک بھر میں یوریا کا غائب ہوجانا، سمجھ سے بالاتر ہے، حکومت کے اے ٹی ایمز یوریا اسمگل کر رہے ہیں،۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اے ٹی ایمز یوریا مہنگی امپورٹ کروانے کے چکر میں کسانوں کا تباہ کرنا چاہتے ہیں،گندم کی طرح یوریا بھی ملک سے باہر بھیج کر واپس مہنگے داموں خریدنے کا پروگرام ہے،وزیر اعظم کسانوں کے خلاف مودی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، گندم امپورٹ کرنے والوں کے لیے عمران حکومت نے پھر تیاری شروع کردی ہے