خواتین سے معافی

پیپلزپارٹی نے حکومتی وزرا کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیانات کو آئینی ادارے پر براہ راست حملہ قرار د یدیا

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومتی وزرا کے الیکشن کمیشن سے متعلق بیانات کو آئینی ادارے پر براہ راست حملہ قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ وزرا کی پریس کانفرنسز خود مختار اور آئینی ادارے کو کمزور کرنے کے مترادف ہے، وفاقی وزراءکے بیانات آئینی ادارے کو دباو میں لانا ہے، الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے متعلقہ وزرا کے بیانات کا نوٹس لے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزراءآئندہ انتخابات میں اپنی ناکامی کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،کیا وزراءالیکشن کمیشن کے ڈسکا سمیت دیگر فیصلوں کا انتقام لینا چاہتے ہیں؟ ،نااہل حکومت کو فنڈنگ کیس بھی ثابت ہوتے ہوئے نظر آ رہا ہے، وزراءاس طرح کے بیانات دیکر الیکشن کمیشن سے رعایت لینے کے حربے استعمال کر رہے ہیں، پیپلزپارٹی ملک کے آئینی اور خود مختار ادارے کے ساتھ کھڑی ہے،

نیر بخاری نے کہا پیپلزپارٹی حکومت کو الیکشن کمیشن کو ڈکٹیٹ کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی،آئی ایم ایف ملازمین حکمرانوں کا قومی شاہرائیں ہوائی اڈے گروی رکھنا مخصوص ایجنڈے پر عمل پیرائی کی گواہی ہے، حکومت قومی شاہرائین گروے رکھنے سے متعلق اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔