یوسف رضا گیلانی 174

پیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنانے کی ماہر ہے، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) سابق وزیراعظم و رہنما پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ استعفے آخری آپشن ہیں، پی ڈی ایم کی تحریک ٹھنڈی نہیں ہوئی، پیپلزپارٹی مخلوط حکومت بنانے کی ماہر ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل 11 جماعتوں متفقہ طور پر فیصلے کرتی ہیں، موجود ہ حکومت جب اپوزیشن میں تھی تو انہوں نے بھی استعفے دیئے تھے جو اسپیکر نے قبول نہیں کئے،

سینیٹ الیکشن ہر حال میں ہونے ہیں تو استعفے دینے کا کوئی مقصد نہیں، پی ڈی ایم استعفے اپنے فیصلے کے تحت دے گی، اپنی حکمت عملی خود بنا کر تحریک چلائیں گے، جب آپشن استعمال ہونگے آخر میں استعفی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں