نفیسہ شاہ

پیپلزپارٹی ارکان استعفے جمع کرا رہے ہیں، ہمارا ہر عمل پی ڈی ایم اعلامیہ کے مطابق ہوگا،نفیسہ شاہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ لاہور جلسہ ضرور ہوگا، پیپلزپارٹی ارکان استعفے جمع کرا رہے ہیں، ہمارا ہر عمل پی ڈی ایم اعلامیہ کے مطابق ہوگا، کٹھ پتلیوں کو خیرباد کہنے کا وقت آگیا، اپوزیشن اتحاد کی وجہ سے حکومت کے چہرے پر ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، ہر جلسے سے پہلے تھریٹس الرٹ جاری کیے جاتے ہیں۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں جمہوریت ہو وہ ڈی جے بٹ سے خوفزدہ ہیں، حکومت جلسے کے انتظامات کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈان میں مصروف ہے، نیب فوٹو اسٹیٹ مشین رکھی ہے، ہر اجلاس کے بعد کال اپ نوٹس آ جاتا ہے، سندھ حکومت نے ارکان کو استعفے دینے کی ہدایت کر دی،

اپوزیشن پی ڈی ایم کے 26 نکات پر مکمل عملدرآمد کر رہی ہے، حکومت اپوزیشن قائدین کیخلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، حکومتی ہتھکنڈوں سے اب کوئی فرق نہیں پڑے گا، حکومت کو کورونا نہیں پی ڈی ایم کا خوف ہے۔