پیپسی

پیپسی کو پاکستان اور واٹر ایڈکے اشتراک سے 30 ہزار لوگوں تک صاف پانی کی رسائی کو یقینی بنایا گیا

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) پیپسی کو پاکستان کے ” صاف پانی تک رسائی پروگرام” کے پہلے مرحلے کے تحت لاہور میں 30 ہزار لوگوں کے لئے صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنا دیا گیا ہے۔ اپنے پارٹنر ‘واٹر ایڈ’کی مدد سے کل 8 واٹر فلٹریشن پلانٹس کو قابل استعمال بنایا گیاہے۔ اس میں گلبرگ ، سلطانکے اور دھوپ سڑی کے علاقوں میں آباد پسماندہ آبادیو ں پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے ۔

فلٹریشن پلانٹس تین اسکولوں سمیت مخصوص طبقات تک صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ واٹر فلٹریشن پلانٹس کے انتظام اور آپریشنز کی دیکھ بھال کے لیے بیس واٹر یوزر کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ علاقے میں نصب کی گئی پانی کی سہولت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گلبرگ کی رہاشی خاتون کا کہنا تھا کہ ہمارے علاقے میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لمبے عرصے سے کارآمد نہیں تھا اور اپنے اور اپنے بچوں کے لئے پانی حاصل کرنے کے لئے مجھے لمبا سفر طے کرنا ہوتا تھا۔

مجھے خوشی ہے کہ پلانٹ اب دوبارہ کارآمد ہوگیا ہے اور میں پانی کے معیار سے مطمئن ہوں۔اس پروگرام کا اہم حصہ یہ ہے کہ کمیونٹی میںحفظان صحت کے اصولوں ، پانی کی حفاظت اور بچت کے حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کیا جائے ۔ حفظان صحت کے فروغ کے لئے اسٹریٹ تھیٹر اور اسٹوری ٹیلنگ سیشن کے ذریعے 4000 لوگوں تربیت فراہم کی گئی۔

پروگرام کا دوسرا حصہ اسلا م آباد میں زیر عمل ہے اور 2020 کے آخر تک انفرا اسٹرکچر کا کام بھی مکمل کرلیا جائے گا۔مزید برآں ، 2021 تک پروگرام کی توجہ حفظان صحت کو فروغ دینے اور پانی کے محفوظ اسٹوریج پر ہوگی۔ پیپسی کو کا “صاف پانی کی دستیابی” پروگرام حکومت پاکستان کے سر سبز اور صاف پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔

ہمارا مقصد ، ملک میں 2021 کے آخر تک 140,000 لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی ہے۔ اس حوالے سے پیپسی کو پاکستان اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرقان احمد سید کا کہنا تھا کہ پینے کا صاف پانی انسان کی بنیادی ضروریات کا حصہ ہے۔ واٹر ایڈ کے ساتھ پیپسی کو کی پاکستان میں پسماندہ طبقات تک صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک کاوش ہے ۔

یہ اقدام ہمارے ” با مقصد ایجنڈا ” کا حصہ اور پاکستان میں پاکستان کے ساتھ عہد کے عین مطابق ہے۔ اس موقع پر واٹر ایڈ پاکستان کے نمائندے کاکہنا تھا کہ واٹر ایڈ پاکستان حکومت پاکستان کی کلین اینڈ گرین مہم کی مدد جاری رکھنے کے لئے پر عزم رہے گا اور ہمیں خوشی ہے کہ پیپسی کو کے ساتھ اشتراک کے ذریعے ہم شہری علاقوں میں مقیم پسماندہ طبقات تک با آسانی پہنچ سکیں گے۔

پیپسی کو اور واٹر ایڈ پاکستان کلین اینڈ گرین مہم کے تحت صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اپنے اقدامات جاری رکھے گا۔ پیپسی کو کی جانب سے پانی کی حکمت عملی طویل مدت کے لئے تشکیل دی گئی ہے یہ ان کے لئے ہے جو اپنے کاروبار اور مقامی آبادیوں کے لئے جوکہ صاف پانی کی رسائی پر انحصار کرتے ہیں ۔

پیپسی کو پاکستان کے فلاحی اداراہ ، پیپسی کو فاوئنڈیشن کی جانب سے جاری کیے گئے فنڈز کی بدولت پیپسی کو 2006 سے اب تک 44 ملین لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی بذریعہ ڈسٹربیوشن ، پیوری فکیشن اور کنزرویشن پروگرام کے تحت مدد فراہم کر رہا ہے اور کمپنی کا 25 ملین لوگوں کی مدد کے اصل ہدف کو عبور کیا جاچکا ہے۔

پیپسی کو نے ایک نئے اور با مقصد ہدف کا تعین کیا ہے جس کے تحت 2030 تک 100 ملین لوگوں تک صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے پانی کی تقسیم ، حفظان صحت کے اصولوں پر عمل اور سینیٹائزیشن پر فوری توجہ دی جارہی ہے۔