شہبازاکمل جندران۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر آف اونرشپ کے لئے بائیومیٹرک نظام متعارف کروا دیا ہے۔
جس کے تحت گاڑی فروخت کرنے اور خریدنے والے دونوں افراد کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔
تاہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ محکمے کی طرف سے بائیومیٹرک نظام کے تحت رجسٹریشن یا ٹرانزکشن لو Paper less قرار دیدیا گیا ہے۔جس کی تصدیق ڈائیریکٹر موٹرز لاہور قمرالحسن سجاد بھی کرتے ہیں۔
تاہم قانونی ابہام یہ ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بائیومیٹرک نظام کے ساتھ کہیں بھی پیپر لیس رجسٹریشن یا پیپر لیس ٹرانزکشن یا ٹرانسفر کا ذکر موجود نہیں ہے۔
اور محکمے کی طرف سے خود ساختہ پیپر لیس پروسیجر خود محکمے کے لئے قانونی مسائل پیدا کرسکتی ہے۔