اسلام آ باد(رپورٹنگ آن لائن ) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائی گئی ہے، پیٹرول کی قیمتوں کو سونے کی قیمتوں کی طرح بڑھایا جا رہا ہے۔
بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیٹرول کی حد سے زیادہ بڑھتی قیمتوں کے باعث اب سڑکوں پر گاڑیاں بھی کم آنے لگی ہیں ، عوام کو اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے پیٹرول کیلئے دگنی قیمت ادا کرنی پڑتی ہے