مفتاح اسماعیل 37

پیٹرول پر 20 روپے ٹیکس اور 35 روپے قیمت بڑھائی گئی،مفتاح اسماعیل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ پیٹرول پر 20 روپے ٹیکس اور 35 روپے قیمت بڑھائی گئی،جان بوجھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائی گئی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر کمپنیوں کو فائدہ دیا گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا ڈر تھا تو55،55روپے ٹیکس لگا دیتے،

وزیراعظم کو پی ایس ڈی پی 50فیصد کم کرنا چاہیے تھا،پی ایس ڈی پی کم کرتے تو لگتا کفایت شعاری ہوئی ہے،کفایت شعاری کے نام پر اسکول بند کرنا غلط ہے، بغیر کسی اسٹڈی کے اسکول بند کر دیئے گئے، کوئی بھی بات ہوتی ہے اسکول بند کر دیئے جاتے ہیں، 2018کے مقابلے میں غربت7فیصد بڑھ گئی ہے،ہمیں گورننس اصلاحات کرنے کی ضرورت ہے،چہرے بدلتے ہیں لیکن ہم نے ترقی اوربہتری نہیں دیکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں