حماد اظہر 117

پیٹرول پر آئندہ 6ماہ میں 50روپے فی لیٹر ٹیکس لگے گا، بجلی آٹھ روپے فی یونٹ مہنگی ہو گی، مہنگائی کا طوفان آئے گا، حماد اظہر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پیٹرول پر اگلے 6 ماہ کے اندر 50 روپے فی لیٹر ٹیکس لگے گا، جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت اور آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے مہنگائی پیکج پر منصوبہ تیار کر لیا ہے،

انہوں نے کہا کہ چور دروازے سے اقتدار پر مسلط ہونے والی حکومت عوام کے لیے کوئی بھی ریلیف نہ منوا سکی، پیٹرول پر اگلے 6 ماہ کے اندر 50 روپے فی لیٹر ٹیکس لگے گا، بجلی آٹھ روپے فی یونٹ مہنگی ہو گی اور مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں