پٹرولیم مصنوعات 32

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں4فیصد اضافہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر کرایوں میں 4 فیصد اضافہ کر دیا۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ قابل مذمت ہے، قیمتیں بڑھنے پر کرایہ 4 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر شہری متاثر ہوتا ہے۔

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 268 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں