سیف الملوک کھوکھ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پرزور مذمت کرتے ہیں، سیف الملوک کھوکھر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر اور یوتھ ونگ لاہور کے صدر ملک فیصل کھوکھر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے اس نااہل حکومت نے اپنے دور حکومت میں عوام سے دو وقت کی روٹی چھین لی ہے عوام کی ضروریات زندگی آٹا چینی دوائی سبزی عوام کی قوت خرید سے دور ہو گئی ہے
پاکستان مسلم لیگ ن

انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے سے پہلے عمران خان نے عوام کو  تبدیلی کے جو خواب دکھائے تھے آج اس کے برعکس عوام پر ان کی زندگی تنگ کردی ہیں لوگ دو وقت کی روٹی کے لیے خود کشیاں کر رہے ہیں ملک میں بے روزگاری میں آخری درجے تک اضافہ ہوا ہے نئے پاکستان کا خواب دکھانے والوں نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مہنگائی کے طعنے دینے والے آج خود عوام کو مہنگائی کے پہاڑ تلے دبا دیا ہے

ملک فیصل کھوکھر
انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں سفید پوش طبقہ کے لیے زندگی گزارنا بہت مشکل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ لوگ رات کو سوتے ہیں اور جب صبح اٹھتے ہیں تو مہنگائی کا ایک نیا بم گرا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ نیازی حکومت کچھ خدا کا خوف کھائے اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لے ۔